اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سے متاثر مزید 6 افراد انتقال کرگئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے15 ہزار475 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 227 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.47فیصدریکارڈ کی گئی۔