پاکستان میں 2010میں سپر سیلاب آیا تھا اس میں دو کروڑ لوگ متاثر ہوئے تھے اور ملک میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے ریلیف اور بحالی کے کام کیے گئے تھے۔
آپ کو یاد ہو گا اس دور میں عمران خان نے ایک نجی چینل کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی تھی اور سیلاب متاثرین کے لیے چھ ارب روپے جمع کیے تھے آج کا سیلاب 2010 سے زیادہ خوف ناک اور بدترین ہے یہ اب تک تین کروڑ لوگوں کو متاثر کر چکا ہے بلوچستان بری طرح متاثر ہوا صوبے کا ملک سے عملا رابطہ ٹوٹ چکا ہے پل سڑکیں اور ریلوے لائنیں بہہ گئی ہیں۔
اسپتال اسکول اور سرکاری دفاتر بھی تباہ ہو گئے ہیں سندھ جنوبی پنجاب اور کے پی میں بھی ایمرجنسی کی صورت حال ہے آپ جس طرف دیکھیں آپ کو پانی کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا صوبائی حکومتوں کے اعصاب جواب دے چکے ہیں دس دس لاکھ لوگوں کے لیے خیمہ بستیاں آباد کرنا پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنا انھیں خوراک کپڑے ادویات اور شیلٹر پہنچانا اور سیلاب کے بعد انھیں گھر بنا کر دینا آسان کام نہیں یہ کام پوری قوم مل کر ہی کر سکتی ہے۔
لہذا ہم سب کو آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوگی لیکن سوال یہ ہے یہ مدد کیسے کی جائے اور کس کے ذریعے کی جائے؟ حکومت میں ظاہر ہے اتنی اہلیت اتنی کیپسٹی نہیں لہذا یہ کام کون کرے گا؟ میں ملک میں چند اداروں کو جانتا ہوں یہ لوگ پروفیشنل بھی ہیں درد دل بھی رکھتے ہیں ان کا سسٹم بھی ہے اور یہ میرے علم کے مطابق ایمان دار بھی ہیں چناں چہ میری درخواست ہے آپ اگر سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اور ضرورت کی اشیا دینا چاہتے ہیں تو آپ ان اداروں پر اعتماد کر سکتے ہیں۔
میں سب سے پہلے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا ذکر کروں گا سیلانی ویلفیئر کی ٹیمیں بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد صحبت پور نوشکی قلعہ عبدہ نواقیلی کوئٹہ بیلہ لسبیلہ اتھل اور خضدار سندھ میں جامشورو مٹیاری ٹنڈوآدم سانگھڑ سکھر پنوعاقل لاڑکانہ عمر کوٹ ٹھٹھہ شادی پلی چھور نیوچھور سامارو میرپور خاص سکھر لاڑکانہ کوٹ ڈی جی خیرپور رانی پور حیدرآباد اور پنجاب کے علاقے راجن پور لیاقت پور اور فاضل پور کے دیہات میں سیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہیں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ متاثرین کو پکا ہوا کھانا خشک راشن طبی سہولیات خیمے اور صاف پانی پہنچا رہا ہے یہ لوگ روزانہ 60 ہزار لوگوں کو کھانا پہنچا رہے ہیں میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائے جا رہے ہیں۔ سیلانی ویلفیئر کو مندرجہ ذیل اکاؤنٹ میں عطیات بھیجے جاسکتے ہیں۔
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اکاؤنٹ ٹائٹل سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ۔
A/c No: 373-00-786
Swift Code: UNILPKKA,
IBAN No: PK37UNIL0000093237300786
حبیب بینک لمیٹڈاکاؤنٹ ٹائٹل سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ۔
A/c No: 50107900261957
Swift Code: HABBPKKA029
IBAN No: PK48 HABB 005010107900261955
Branch Code: 5010
آن لائن عطیات بھیجنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کیجیے:
www.saylaniwelfare.com
دوسرا ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن ہے یہ تعلیمی اداروں کی چین ہے اس نے اپنے 390 اسکول چھ ہزار اساتذہ اور سوا لاکھ بچوں کو ریلیف پر لگا دیا ہے اسکولوں کے بچوں نے اپنی پاکٹ منی سے متاثرین کو خوراک خیمے اور ترپال فراہم کرنا شروع کر دیے ہیں فاؤنڈیشن نے ضرورت کی مختلف اشیا کا پیکیج بنایا ہے آپ پانچ ہزار روپے ادا کر کے ایک خاندان کو راشن پیکٹ 20 ہزار روپے سے خیمہ اور اڑھائی ہزار روپے سے متاثرین کو ایک ترپال عطیہ کر سکتے ہیں فاؤنڈیشن کے اکانٹس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
فیصل بینک اکاؤنٹ ٹائٹل:
READ FOUNDATION
اکاؤنٹ نمبر3048308900031361:
انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر:
PK21FAYS3048308900031361
سوفٹ کوڈ: FAYSPKKAبینک برانچ: گراؤنڈ فلور گرینڈ جور پلازہ مین کری روڈ اسلام آباد
میزان بینک اکاؤنٹ ٹائٹل:
READ FOUNDATION
اکاؤنٹ نمبر:
0 3 0 3 0 1 0 0 2 3 5 7 8 8
انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر:
PK57MEZN000303010023
سوفٹ کوڈ: MEZNPKKAبینک برانچ: F-7مرکز جناح سپر مارکیٹ ، اسلام آباد
رابطہ نمبرز: موبائل نمبر:
+92 (0) 314 5025 767 واٹس ایپ:+92 (0) 334 9272 523
ای میل ایڈریس:
sponsor@readfoundation.org
ویب سائٹ:
www.readfoundation.org
تیسرا ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن ہے اس کا نیٹ ورک بھی پورے ملک میں موجود ہے فاؤنڈیشن کی سیکڑوں ٹیمیں اس وقت آزاد کشمیر کے پی جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں امریکا میں ان کے روح رواں عبدالشکور صاحب متاثرین کے لیے فنڈ جمع کر رہے ہیں اوورسیز پاکستانی بالخصوص امریکا میں موجود پاکستانی درج ذیل اکاؤنٹس میں عطیات جمع کرا کر اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
Aghosh Alkhidmat, Donate in USA. Non profit tax exempt charity registered in USA working in collaboration with Alkhidmat Pakistan,
Tax Exempt ID 83-4024728
Bank Information
TD Bank Account 4365690316
Routing 031201360
Paypal link (Give Purpose ..Donation..)
https://paypal.me/aghoshorphan?
country.x=US&locale.x=en_US
Venmo code: @aghosh-orphan
Contact: Shakur Alam (732) 325-5160
Address:25 Vanderveer RdFreehold NJ 07728
Email:
shakuralam@hotmail.com, aghoshorphan@gmail.com
چوتھا اہم ادارہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی بین الاقوامی تنظیم اخوت ہے ڈاکٹر امجد ثاقب پاکستان کے ڈاکٹر یونس اور اخوت اس ملک کا گرمین بینک ہے یہ اب تک لاکھوں لوگوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کر چکا ہے اخوت کے کالج میں اس وقت پورے ملک کے طالب علم پڑھ رہے ہیں۔
یہ طالب علم اپنے اپنے علاقوں کے متاثرین کی فہرستیں بنا رہے ہیں اور جہاں جہاں ممکن ہے اخوت وہاں راشن بیگز خیمے ادویات اور کپڑے بھجوا رہی ہے اور جہاں راستے بند ہیں وہاں یہ تنظیم جاز کیش کے ذریعے چار پانچ ہزار روپے بھجوا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندان اپنے لیے کھانے پینے کا بندوبست کر سکیں اخوت سیلاب کے بعد متاثرین کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کے لیے بلاسود قرضے بھی فراہم کرے گی آپ درج ذیل نمبرز پر آنکھیں بند کر کے اخوت کو بھی امدادی رقم بھجوا سکتے ہیں۔
Account Title: Akhuwat (Awami Pool),
Meezan Bank,College Road Branch, Lahore,
0222-0100172932 Account No:
IBAN:
PK35MEZN0002220100172932,
Swift Code: MEZNPKKA
Account Title: Akhuwat (Zakat)
Account Title: 0222-0104223348
IBAN:
PK95MEZN0002220104223348,
Swift Code: MEZNPKKA
Meezan Bank,College Road Branch, Lahore.
ہم اور آپ اللہ تعالی کے خصوصی کرم کی نشانی ہیں اللہ نے ہمیں مصیبتوں سے بھی محفوظ رکھا ہوا ہے اور اس نے ہمیں مدد مانگنے کے بجائے مدد دینے کے قابل بنایا ہے لہذا اللہ کا شکر ادا کریں اور اللہ کے دیے ہوئے میں سے مصیبت زدگان کو ان کا حق ادا کریں۔
بشکریہ روزنامہ ایکسپریس