چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ی بحرینی اعلی سول، فوجی قیادت سے ملاقاتیں


منامہ ،راولپنڈی(صباح نیوز) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے دورہ بحرین کے دوران بحرینی قیادت نے برملا کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا کلیدی ستون اور طاقت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بھرپور تاریخ ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین کا دورہ کیا اور بحرین کی اعلی سول، فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم کی بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے اہم ملاقات کی، جنرل ندیم، ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور مملکت بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حماد سے بھی ملے۔

ملاقاتوں میں مجموعی تذویراتی صورتحال، سلامتی کو درپیش چیلنجز، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ دوطرفہ سطح پر خطے، گردونواح میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران بحرینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بھرپور تاریخ ہے، پاکستان، عالم اسلام کا کلیدی ستون اور طاقت ہے،

بعد میں جنرل ندیم نے رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف اینڈنیشنل ڈیفنس کالج کا بھی دورہ کیا اور وہاں فیکلٹی ممبران ،سینئر بحرینی فوجی عہدیداروں اور زیرتربیت افسران سے بات چیت کی۔۔۔