پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیاں  نئے آرڈیننس سے متعلق درخواست پر نیب سے جواب طلب


کراچی (صباح نیوز)احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شریک ملزم کی طرف سے نئے آرڈیننس سے متعلق درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پی ایس او میں غیر قانونی بھتریوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے جانب سے ریفرنس کے گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ، ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران کی جانب سے درخواست دائر کردی۔

ملزم کی وکیل نے کہا کہ نیب آرڈیننس آنے بعد احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت نہیں ہوسکتی۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت  پر  درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔