پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

میزائل تجربے کامقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزاِئن اورتکینکی پہلووں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔  ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔چیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے بھی مشاہدہ کیا۔

ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز کو مبارک باد دی۔ ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں، انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ء اورمسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے