پنجاب میں ڈینگی کے31 نئے مریضوں کی تصدیق


لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے31مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 18مریضوں کا تعلق راولپنڈی، 12کا لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 665مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔لاہور سے ڈینگی کے کل 298 کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے بھر کے ہسپتا لوں میں ڈینگی کے136مریض اس وقت زیرِ علاج ہیں۔لاہور کے ہسپتالوں میں 42 مریض زیرِ علاج ہیں۔