لاہور (صباح نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر پر آنے بعد خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں۔
سابق چیف جسٹس اپنی آڈیو لیک میں خود اعتراف کررہے ہیں میاں نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز کو الیکشن سے پہلے جیل میں رکھا جانا چاہیے۔
میاں نوازشریف کو مکمل ایک پلائننگ کے تحت وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا۔عدالت کے اندر سے میاں نوازشریف کے حق میں چار گواہیاں آچکی ہے۔سپریم کورٹ کو بھی چاہیے کہ اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لیں