اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آن لائن کمپنی دراز گروپ کے سی ای او نے مزید سرمایہ کاری اورای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم عمران خان سے آن لائن کمپنی دراز گروپ کے سی ای او بجارک میکلسن کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی شریک تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ای کامرس کیلئے بہت وسیع مارکیٹ رکھتا ہے، ای کامرس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پالیسی کے تحت مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، جس پر کمپنی سی ای او نے مزید سرمایہ کاری اورای کامرس کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔