چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت نامہ کو مسترد کر دیا


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر بھارتی لوک سبھا کی دعوت کو مسترد کر دیا۔

سپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نے کہا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا، مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔

خیال رہے لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب کا انعقاداگلے ماہ 4 دسمبر کو ہوگا۔

تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا۔ اسپیکر لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔