سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے تنظیمی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے دعوی کیاہے کہ جموں کشمیر کاریاستی درجہ عنقریب کسی بھی وقت بحال کیا جائے گا۔
کھنہ بل اننت ناگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت جموں کشمیرکی کلہم ترقی کیلئے تمام اقدام کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروزیرداخلہ نے پہلے ہی یہ اعلان کیا ہے کہ جموں کشمیر کاریاستی درجہ بحال کیا جائے گااوروہ دن دور نہیں جب جموں کشمیرکاریاستی درجہ بحال کیا جائے گا کیوں کہ جموں کشمیرمیں حالات دوبارہ پٹری پر آرہے ہیں۔
اشوک کول نے کہا کہ ملک میں کانگریس کا وجود لگ بھگ ختم ہوچکا ہے اور غلام نبی آزادجیسے قدآوررہنماکوبھی اپنے مستقبل کافیصلہ کرناچاہیے۔