بھارت جموںو کشمیر پر بندوق کی نوک کے ذریعے اپنا قبضہ جاری نہیں رکھ سکتا، محبوبہ مفتی  


 سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے سروں پر لاٹھی یا بندوق رکھ کر جموں وکشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط جاری نہیں رکھ سکتی ۔بھارت کو کشمیریوں کو اپنی شناخت واپس کرنے کے علاوہ مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا،

بانہال کے گاؤں نیل میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی طاقتور قوم نے بندوق کے زور پر لوگوں پر حکومت نہیں کی اور بھارت بھی کشمیریوں کے سروںپر لاٹھی یا بندوق رکھ کرمقبوضہ علاقے پر اپنا قبضہ برقرارنہیں رکھ سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ جیسی عالمی طاقت بھی فوجی طاقت کے بل پر افغانستان پر حکومت کرنے میں ناکام رہا اور باآخر اسے وہاں سے جانا پڑا۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے دفعہ 370کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا کیونکہ کشمیری عوام اپنی شناخت اور عزت ووقارکی واپسی چاہتے او روہ بھی سود سمیت واپسی چاہتے ہیں ۔محبوبہ نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ متحد رہیں اوربھارتی آئین کے تحت انہیں فراہم کی گئی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور اپنی شناخت اور عزت ووقات کا تحفظ کریں۔