جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بجلی کے بلوں پر لگائے جانے والے ٹیکسز کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان


 اسلام آباد (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق کی کال پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی  بجلی کے گھریلو صارفین پر لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجی تحریک شر وع کر رہے ہیں جس کا آغاز کل بعد نماز جمعہ پی دبلیو ڈی میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے کیا جا ئے گا ، جبکہ اسی طرح بھارہ کہو ، ترامڑی ، جی سیون ، آئی ٹین اور مو ٹروے چوک پر بھی آنے والے دنوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا ئیں گے ،

انھوں نے کہا بجلی کے بلوں میں آٹھ طرح کے ٹیکسوں کی وصولی عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کرنے کے مترادف ہے،جماعت اسلامی نے گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف اسلام آباد میں عظیم الشان احتجاجی مہم شروع کر دی ہے،بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز کو عدالت میں بھی چیلنج کرنے جارہے ہیں، میاں محمد اسلم نے کہا وہ وقت دور نہیں جب عوام اسلام آباد کا رخ کر کے حکمرانوں کا محاسبہ کرے گی،بجلی کے بلوں اور پٹرول پر ٹیکسز بڑھا کر کب تک معیشت چلائی جاسکتی ہے؟ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ،

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، محمد کاشف چوہدری ، طاہر خان ، تحسین احمد خالد ،راجہ افتخار ، عامر بلو چ اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہاحکمران اتحاد عوام سے بلوں کے نام پر تاوان وصول کر رہی ہے تاوان بھی بل سے زیادہ وصول کیا جا رہا ہے،غریب آدمی کی جیب سے وزیراعظم، ایوان صدر اور دیگر تفریحی املاک کے بلوں کی وصولی کی جارہی ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مساجد  کے بجلی کے بلو ں پر بھی  ٹی وی اور دیگر ٹیکسز عائد کر دیے گئے ہیں،آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی، گیس، پٹرول پر ٹیکسز میں اضافہ کیا جارہا ہے، ظالمانہ ٹیکسوں پر مبنی بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،موجودہ اور سابقہ حکمران آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے کی بجائے لیٹ ہی گئے ہیں ،

انھوں نے کہاپی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کو لوٹنے کے معاملے پر متحد اور متفق ہیں،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ذاتی مفادات کیلئے ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے لا ہور میں بھی جماعت اسلامی نے لیسکو آفس کے باہر دھر نا دے رکھا ہے جہاں مظاہرین پر تشدد اور ان پر تیزاب ملا پانی پھینکا گیا ہے ۔

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا بجلی کے بلوں میں اضافے نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ،بجلی کی قیمتیں بڑھانا معاشی دہشت گردی اور عوام دشمنی ہے، حکومت بجلی کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو بلیک میل کر رہی ہے،ایک ایک کمرے میں رہنے والے مزدورں کا بل سات سات ہزار روپے بھیجا جا رہا ہے ،عوا پر بے جا لاگائے جا نے والے ٹیکسز سے معیشت بُری طر ح سے متا ثر ہو رہی ہے ، مہنگی بجلی اور گر تی معیشت کی وجہ سے لوگ تنگ آکر اپنی اندسٹری  دوسرئے ممالک میں منتقل کر رہے ہیں ۔