پاکستان کو فرانس کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے، یوویس مین ولے


اسلام آباد (صباح نیوز) ستمبر میں بطور ڈپٹی ہیڈ مشن فرانسیسی سفارتخا نہ اپنی ذمہ داریاں مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے یوویس مین ولے نے کہا ہے کہ پاکستان کو فرانس کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

فرانس نے بھی بڑے پیمانے پر اموات سمیت دیگر ایشوز کا سامنا کیا تاہم اس نے بتدریج ترقی کی ہے۔ وہ لوگ جو لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ میری پاکستان کے حوالہ سے دلچسپی کے حوالہ سے ہر کوئی آگا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے عزم کی وجہ سے پاکستان کا قیام حقیقت بنا۔ پاکستان ایک راز ہے۔ ان خیالات کااظہار یوویس مین ولے نے اپنے اعزاز میں کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے آغاز پر شریک چیئرمین پاتھ فائنڈر گروپ ضرار سہگل اور حیا سہگل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ضرار سہگل نے اپنا تعارف کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایکسپورٹس کے حوالہ سے بے پناہ مواقع پائے جاتے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اور پاکستان کی مشہوری کاروباری شخصیت اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ برآمدات پاکستان میں غربت کو کافی حد تک کم کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعلیمی ، تہذیبی ، معاشی اور صنعتی حوالہ سے شاندار تاریخ ہے۔