لاہور (صباح نیوز)ْالخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کرامت کالونی کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام60 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرگرام مینجر کمیونٹی سروسزافشاں طاہر نے قوم 75 یوم آزادی منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی ضرورتوں،بھوک،افلاس اور پسماندگی سے آزادی کا نام ہے، جب تک پوری قوم خط غربت سے اوپر نہیں آتی آزادی کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غریب و نادار لوگوں کو روزگار کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ مستحقین کی ہر سطح پر مد د کر رہا ہے۔اس وقت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے بھی الخدمت پیش پیش ہے۔
اس موقع پر دیگر عہدیداران عصمت ناہید اورعائشہ نے ووٹ کی اہمیت اور آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواران کا تعارف بھی کر وایا