آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے،وزیراعظم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سے خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ یہ پاک برطانیہ شراکت داری اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کا اعتراف ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے پاکستانی فوجی سربراہ ہیں جنھوں نے پریڈ میں شرکت کی۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دفاعی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات آنے والے وقت میں مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے۔