جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گھریلو بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ترنول میں احتجاجی مظاہرہ


اسلام آباد (صباح نیوز) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گھریلو بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف  ترنول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ِ، نا ئب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور ضلعی امیر نصراللہ رندھاوا نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔

مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر دھرنا دے کر سڑک کو بلاک رکھا ۔ان کا کہنا  تھا کہ ہمار ی آمدن کم ہے اور اخراجات زیاد ہ  ہیں، ہمارے لیے موجودہ وسائل میںزندگی بسر کرنا مشکل ہو گیا ہے، حکومت نے بجلی کی بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے ہمیں گھروں سے نکل کر احتحجا ج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز عوام سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ  آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ساتھ لوگوں پر طرح طرح کے ٹیکس لگانا ریاستی دہشت گردی ہے۔ حکمرانوں کا دعوی تھا کہ ملک سے غربت کو ختم کریں گے مگر  وہ غریبوں  کو ختم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔