ملک محمد احمد خان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے دفاع مقرر،نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کواپنا معاون خصوصی برائے دفاع مقررکردیا۔

ملک محمد احمد خان کو پانچ اگست کو معاون خصوصی مقررکیاگیا تھا اوران کاعہدہ وفاقی وزیر کے برابر مقررکیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز ملک محمد احمد خان کو معاون خصوصی برائے دفاع کا چارج دینے کے حوالے سے باقا عدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تیمورتجمل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک محمد احمد خان کی بطور معاون خصوصی دفاع تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوائی گئی ہے۔