شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟ ۔

عمران خان نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو بچانے کے لئے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری بھی غیرقانونی ہے، ڈرائیور کی اہلیہ کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کا شوہر شہباز گل کے لیے کام کرتا تھا۔ عوام کو ڈاکوئوں کے سامنے جھکانے کے لئے خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔