بھکر (صباح نیوز)8فٹ قد کے دنیا کے لمبے ترین نوجوان حق نوازاعوان کا دریاخان کے سکولوں کا دورہ۔32سالہ نوجوان غربت کے باعث مالی امداد کے لیے مختلف شہروں کے سکولوں کے دورہ پر ہیں۔
بہاولپور کے رہائشی 32سالہ حق نوازاعوان دریاخان کے رہائشی دنیا کے لمبے شخص مرحوم اعجاز کے ہمشکل ہیں ۔مالی امداد کے لیے دریاخان کے سکولوں کے دورہ کے دوران سٹی پبلک سکول میں سکول پرنسپل احمد رضااختر اور سکول کے بچوں نے حق نوازاعوان کا استقبال کیا بچے حق نواز سے ملکر خوش ہوئے اور اپنی پاکٹ منی سے مالی امدادکی۔
اس موقع پر حقنوازاعوان کے ماموں اور مینیجر صفدر اعوان کا کہنا تھا کہ لمبے قد کے باعث حقنواز ہڈیوں کے مسائل کا شکار ہے جس باعث اسکی کمر.ٹانگوں اور بازں کی ہڈیاں کمزور ہو دہی ہیں۔حقنواز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی سرکاری ادارہ میں اعزازی ملازمت دے کر اسکی مدد کی جائے۔