مزدور راہنما اشتیاق آسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،مقررین نے محروم کی خدمات کو خوب سراہا


اسلام آباد(صباح نیوز)مزدور راہنما اشتیاق آسی مرحوم کے لیے ریلوے پرییم یونین کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے راہ نما صدیق الفاروق،راجہ جاوید اخلاص۔ضیااللہ شاہ۔ سینیئر قانون دان توفیق آصف، نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی، بابو ادریس۔ملک پرویز اختر۔۔پریم یونین کے تبرریز عباسی، ساجد گوگا، مزدور لیڈر ظہور اعوان، عمران شبیر، اکمل خان اور مرحوم کے صاحبذادے وقاص وکی نے خطاب کیا،

مقررین نے مرحوم کی ملک کی مزدور برادری کے لیے بے لوث خدمات کو سراہا اور کہا ان کا خلا پورا نہیں ہوسکتا، مقررین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا کہ وہ ایک نڈر، بے خوف مزدور راہنما تھے جنہوں نے پریم یونین کے پلیٹ فارم سے ریلوے کے مزدوروں کی بے پناہ خدمت کی اور اپنے لیے کسی بھی پر کشش مراعات یا عہدے کے لیے کوشش نہ کی بلکہ ایسی بے شمار پر کشش مراعات ٹھکرائی ہیں،

مقررین نے کہا کہ آج کا مزدور مسائل کا شکار ہے، اسے دو وقت کی روٹی کے لیے سکون میسر نہیں ہے بلکہ حالات اس کے لیے دن بہ دن خراب ہوتے چلے جارہے ہیں، ایسے وقت میں مزدوروں کو اشتاق آسی جیسے نڈر اور بے باک راہنما کی ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ ان کا خلا پورا کرنا بہت مشکل ہے اور ان کی وفات ریلوے مزدوروں کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، مرحوم کے صاحبذادے وقاص وکی نے کہا کہ ہمارے والد ہمیں خودی کا سبق دے کر گئے ہیں  اور ہمارے دل میں ان کے تمام دوستوں کے لیے بہت عزت اور قدر رہے گی۔