ادویات کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے بلوچستان روانہ


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ادویات کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے بلوچستان روانہ کر دی گئی  ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق دوسری بڑی ادویات کی کھیپ عاشورہ کے فوری بعد روانہ ہو گی۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت صحت اور ماتحت ادارے صوبا ئی حکومت کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارھے ہیں، بچوں کیلئے دست  اسحال، ٹائیفائیڈ، اور خسرہ سے بچا کی ویکسین بھی پہنچا دی گئی ھے ۔

عبدالقادر پٹیل  مے مزید کہا کہ بچوں کو بیماروں اور وبا سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کر رہے ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ھے۔  انہوں  نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی اور مشکل صورتحال میں بلوچستان کے عوام کی ہرممکن مد کریں گے۔

پمز ہسپتال سے بارہ  رکنی ڈاکٹر کی ٹیم بھی بلوچستان روانہ کر دی گئی ہے پہلی کھیپ میں بخار، نزلہ، زکام، اور آنکھوں کی بیماری اور وبائی امراض سے بچاو اور دیگر ادویات شامل ہیں ۔