سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میںبھارتی قابض انتظامیہ نے سابق وزیر اعلی وپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سرینگر میںگھر میں نظر بند کر دیاہے۔
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کو گزشتہ ہفتے سرینگر کے علاقے حیدر پرہ میں ایک جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری شہریوں الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کی رہائش گاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی ۔
پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی کی گھر میں نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جعلی مقابلے کے مقام جہاں شہریوںکو شہید کیاگیا تھا کی طرف مارچ نہیں کر رہی تھیں بلکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا چاہتی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کو ان کے گھر میں نظربند کردیاگیا ہے اور ان کی گپکار رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر تالا لگادیاگیا ہے ۔۔۔۔