بیروت (صباح نیوز)پاکستان اور لبنان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، مشترکہ کمیشن، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کا آئینہ دارہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور لبنان کے برادرانہ تعلقات اور اشتراک عمل میں کلیدی پیشرفت ہوئی ، دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرد ئیے،معاہدے پر دستخطوں کی تقریب لبنانی وزارت اقتصادیات میں منعقد ہوئی، جس میں لبنانی وزیر امین سلام اور پاکستانی سفیر سلمان اطہر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
مشترکہ کمیشن تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کا آئینہ دارہو گا اور ساتھ ہی زراعت، سیاحت، اطلاعات و نشریات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھے گا۔کمیشن سے دوطرفہ مشاورت، تجارتی حجم میں اضافے اور کاروباری وفود کے تبادلوں میں مدد ملے گی،
پاکستانی سفیر سلمان اطہر نے کہا کہ پاکستان، لبنان کیساتھ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے، کمیشن تجارتی ترجیحات، اقتصادی امورمیں باہمی مذاکرات اور معاونت کوبہتر بنائے گا