سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور،نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔الیکشن کمیشن خالی نشست پر 30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔

ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دینگے تو کوئی اعتراض نہیں، موقع دیا توملک و قوم کی خدمت کرونگا۔