مون سون بارشیں ،ڈینگی اور ملیریاپھیلنے کا خدشہ


کراچی(صباح نیوز) ماہرین صحت نے مون سون میں کراچی سمیت پورے ملک میں ڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

شہرِ قائد میں ہر سال ہی برسات کے موسم میں ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے واقعات سامنے آتے ہیں، لیکن اس بار صورتِ حال تھوڑی زیادہ سنجیدہ ہے کیونکہ ایک طرف شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دوسری طرف غیر معمولی بارش اور نکاسی آب کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے ڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کے خدشات میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

ڈینگی مچھر صاف پانی میں اپنی نسل بڑھاتا ہے جو بارش کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے۔

اس حوالے سے ڈا یونیورسٹی کے مالیکیولر پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے میڈیا کو بتایا کہ اگر شہر بھر میں فیومیگیشن کی جائے اگر نہ کی گئی تو ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔