اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں تیزی آنے لگی ،ملک بھر میں مزید 8افراد جا ں بحق ہوگئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 761 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جمعرات کے روز جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس میں مبتلا مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی جبکہ اب بھی 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔