عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ادارے مقبوضہ کشمیرمیں خرم پرویز کی گرفتار ی کا نوٹس لیں، راجہ فہیم کیانی


برمنگھم (صباح نیوز)تحریک برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں اور ادارے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے خرم پرویز کی بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے بلاجواز گرفتار ی کا نوٹس لیں۔

خرم پرویز لاپتہ افرادکے لیے کام کررہاتھا ہندوستانی قابض افوا ج عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نوجوانوںکو لاپتہ کررہی ہیں،گمنام قبرستانوں کی دریافت کے بعدبھی عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،بھارتی سیکورٹی فورسز خرم پرویز کو بھی طورپر رہاکریں،عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں اور ادارے مقبوضہ کشمیرکا دورہ کریں تاکہ وہ خود کشمیرمیں ہونے والے مظالم کا مشاہدہ کرسکیں۔

ان خیالات کااظہارا نھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے مقبوضہ کشمیرمیںہندوستان ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے،گزشتہ 28ماہ سے سواکروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھ اہے ،جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کیاجارہاہے ،بوڑھوں اور خواتین کو نشانہ بنایاجارہاہے۔

انسانی حقوق اور ریلیف کے کسی ادارے کو مقبوضہ کشمیرجانے کی جازت نہیں ہے پور ے کشمیرکو ایک کھیلی جیل میں تبدیل کیاہوا ہے،سوا کروڑ انسانوں کی زندگیوںکو شدید خطرات لاحق ہیں ایسے میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار اد اکریں،بھارتی سیکورٹی فورسز قالے قوانین کی آڑ میں جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں۔