کشمیری قوم کو ہر سطح پر مظلوم اور محکوم بنا دیا گیا،عمر عبداللہ


سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اورجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے  کہا ہے کہ کشمیری قوم کو ہر سطح پر مظلوم اور محکوم بنا دیا گیا ہے ۔

پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع کپوارہ سے آئے ہوئے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے  کہا کہ  یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ کشمیری اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں اور کشمیری قوم کو ہر سطح پر مظلوم اور  محکوم  بنا دیا گیا ہے اور عوام کی کہیں پر بھی آواز نہیں سنی جارہی ۔ایسے میں ہم پر اور زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ رہیں اور ان کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اجاگر کریں تاکہ ان کا ازالہ ہوسکے۔