بھوک ہڑتال سے یاسین ملک کی تہاڑ جیل میں طبیعت بگڑ گئی


نئی دہلی(کے پی آئی)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا   نے  جیل  حکام  کے حوالے سے بتایا ہے کہ یاسین ملک جو بھوک ہڑتال پر ہیں،کے جسم میں پانی کی شدید کمی واقع ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں آئیوی فلوئڈ کی خوراک دی جارہی ہے ۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مزید ضرورت پڑی تو انہیں گلوکوز بھی لگایا جائے گااور انہیں ہسپتال بھی منتقل کیاجاسکتا ہے ۔ ڈاکٹرمسلسل یاسین ملک کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ یاسین ملک  نے اپنے خلاف جھوٹے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل اور عدالتی سماعت کے دوران ذاتی طوپر پیش ہونے کے حق سے محروم رکھنے کے خلاف 22  جولائی  سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔

یاسین ملک کا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات میں غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائے اور انہیں عدالتی سماعت کے موقع پر ذاتی طورپر عدالت میں پیش کیاجائے ۔