کراچی ( صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعا ت مجاہد چنا نے سابق گورنر بلوچستان چیف آف ساراوان نوب غوث بخش خان رئیسانی کی اہلیہ اورسابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گھرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی امیر نے جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کے بھانجے کی وفات پربھی اظہار افسوس کیا ہے ۔