نئی دہلی کی تہاڑ جیل نمبر7 میں محمد یاسین ملک کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری


 نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی این ڈی ٹی وی  کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل نمبر7 میں  بھوک ہڑتال پر ہیں ۔

کے پی آئی  کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی۔ یاد رہے محمد یاسین ملک نے عدالتی سماعتوں کے دوران منصفانہ ٹرائل اور عدالتی کارروائی میں ذاتی طوپر پیش ہونے جیسے قانونی مطالبات پر زور دینے کے لیے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے جمعہ 22 جولائی کو ہڑتال شروع کی تھی۔ یاسین ملک کے اہل خانہ اور ان کی پارٹی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل سربراہ کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ بھوک ہڑتال ان کی زندگی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے کیونکہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے تہاڑ جیل میں قید تنہائی کے علاوہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کی صحت پہلے ہی کافی حد تک خراب ہو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق محمد یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل نمبر7 میں 22 جولائی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔