کراچی میں تیز بارش، 30 پروازیں منسوخ


کراچی(صباح نیوز)کراچی ایئرپورٹ کے اطراف تیز بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی پرواز  30 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ سب سے زیادہ 10 منسوخ پروازیں پی آئی اے کی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق کہ سیرین ایئر، ایئر سیال، ایئر بلیو، امارات ، ایران ایئر ، گلف ایئر ، اتحاد اور سری لنکن ایئر کی پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 میں 6 گھٹنے تاخیر کا شکار ہے البتہ اب پرواز دوپہر 2 بجے شیڈول کی گئی۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان بتایا گیا۔