سندھ میں برسات متاثرین کے ریلیف کیلئے اقدامات کئے جائیں، حلیم عادل


کراچی(صباح نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بارش متاثرین کے ریلیف کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ سندھ کے شہر بارشوں کے پانی میں ڈوب رہے ہیں لیکن زرداری سمیت سندھ کے وزرا پنجاب میں حمزہ کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حلیم عادل شیخ لکھتے ہیں کہ گزشتہ روز سے ہونے بارش سے سندھ کے کئی شہر زیر آب آچکے ہیں لیکن پیشگی اطلاعات کے باوجود سندھ حکومت نے اقدامات نہیں اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے نام پر صرف فنڈ جاری کیا جاتا ہے، سندھ میں برسات متاثرین کے ریلیف کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں بھی بارش کے بعد کہیں بھی اقدامات نظر نہیں آرہے، اربن فلڈنگ کے نتیجے میں عوام مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کچھ توجہ سندھ کی عوام پر دے دیں جن کے ووٹ سے 15سالوں سے حکمرانی کر رہے ہو۔