حافظ سعد رضوی کی فوزیہ صدیقی کے گھر آمد،والدہ عصمت صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت


کراچی ( صباح نیوز )تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ والدہ عصمت صدیقی کی وفات پر ، ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ حافظ سعد حسین رضوی نے عصمت صدیقی کو”مخدومہ ملت ” کے لقب سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافیوں پر جس صبرو استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی والدہ مرحومہ کی پرورش کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قوم کی بیٹیوں ڈاکٹر فوزیہ اور عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی کی ٹی ایل پی کے مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پرآمد، انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے حافظ احمد اور اہلخانہ سے تعزیت کی اوروالدہ مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وفد کو اپنی والدہ مرحومہ کی بیماری، صحت اور زندگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ میری والدہ مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کے عشق رسول (ۖ) کی ہمیشہ معترف رہیں۔اس موقع پر حافظ سعد حسین رضوی نے عصمت صدیقی کو”مخدومہ ملت ” کے لقب سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافیوں پر جس صبرو استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی والدہ مرحومہ کی پرورش کا نتیجہ ہے۔ انہوں کہا کہ ایسی مائیں ناپید ہوگئیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ امت کو ایسی مائیں عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔