سی پی این ای ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی لائژن کمیٹی کے قیام کا اعلان


کراچی (صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے سی پی این ای کی ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی لائژن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی لائژن کمیٹی کے مقاصد میں اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا بالخصوص میڈیا اور سول سوسائٹی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ کمیٹی اپنے فیصلوں، سفارشات اور کارکردگی کے بارے میں سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرے گی۔ سی پی این ای کی ایڈیٹرز،

جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی لائژن کمیٹی کے چیئرمین روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ امت کے ایڈیٹر انچیف علی حمزہ افغان مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سعید خاور (روزنامہ 92 نیوز کراچی)، طاہر نجمی (روزنامہ ایکسپریس کراچی)، جمیل اطہر قاضی (روزنامہ تجارت لاہور)، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت حیدرآباد)، عارف بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کوئٹہ)،

ڈاکٹر زبیر محمود (روزنامہ صورت حال فیصل آباد)، ذوالفقار احمد راحت (روزنامہ ہاٹ لائن لاہور)، احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپی ٹیلٹی پلس لاہور)، علی احمد ڈھلوں (روزنامہ لیڈر لاہور)، عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی کراچی)، منزہ سہام (ماہنامہ سچی کہانیاں کراچی)، تزئین اختر (روزنامہ اذکار اسلام آباد)، سید سفیر حسین شاہ (روزنامہ لیگل ویوز اسلام آباد)، وقاص طارق فاروق (روزنامہ جہاں نما لاہور)، محمود عالم خالد (ماہنامہ فروزاں کراچی) اور نعمان ثناء اللہ (روزنامہ فرنٹیئر اسٹار پشاور)شامل ہیں۔