کورونا سے مزید2اموات،779نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میںکورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں779 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابقملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے مزید 2 اموات ہوئیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 779 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 99 کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 779افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،

ملک بھر میں کورونا کے 182 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.53 فیصدرہی۔