نیویارک/بیجنگ(صباح نیوز)عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا ابھی خاتمے کے قریب نہیں ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ 19کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہائوس نے کورونا کے نئے ویرینٹ بی اے5 سے نمٹنے کیلئے بوسٹر شاٹس لگوانے اور ٹیسٹ کروانے کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
چین میں کورونا کیس رپورٹ ہونے پر شہروگانگ میں تین دن کا لاک ڈائون لگا دیا گیا جس میں صرف ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔