مشکل وقت گزر گیا، اب روز خوشخبریاں آئیں گی،مریم نواز


جھنگ،چنیوٹ موڑ(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں، نااہلی، مہنگائی اور پنجاب دشمنی سے ہے،مشکل وقت گزر گیا، اب روز خوشخبریاں آئیں گی، کیا آپ چاہتے ہو کہ ملک میں مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے،پنجاب دشمن عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے،جب تک آپ کی قسمت نہیں بدلے گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ انتخابی جلسہ اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جھنگ میں جلسے سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل دور گزر گیا، آنے والا وقت اچھا ہو گا، مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے،  گوجرہ موڑ والو! مجھے بتاو کہ 17 کو جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ 17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے۔ کیا  آپ چاہتے ہو کہ ملک میں مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ یہاں شیر جیتے گا تو مریم نواز پھر جھنگ آکر آپ کا شکریہ ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں،مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، نواز شریف کی محبت میں آج پورا جھنگ نکلا ہوا ہے، 17 جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ ہم یہاں آلو پیاز کی قیمت کم کرنے آئے ہیں، جب تک جھنگ میں ترقی نہیں ہوگی، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، 17 جولائی کو کوئی گھروں میں نہیں بیٹھیں گے نا؟ 17 جولائی کو شیر کو جتواو، جھنگ میں ترقی کے ڈھیر لگا دیں گے، پنجاب دشمن عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پنجاب کے عوام کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر فرح خان کو پنجاب پر مسلط کریں، ہم اس بار فرح خان کو پنجاب پر مسلط کرنے نہیں دیں گے، عمران خان چور بھی ہیں اور جھوٹا بھی، پنجاب کے عوام کو عمران خان نے کچھ نہیں دیا، شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے والے ہیں، مشکل وقت گزر گیا اب روز خوشخبریاں آئیں گی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما نے انتخابی ریلی کی قیادت بھی کی جس میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔ دوسری جانب چنیوٹ موڑ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن  کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کی محبت میں پورا جھنگ باہر نکلا ہے، ہم ملک میں ترقیاتی کام کروانے آئے ہیں، ہم گلیاں، سڑکیں بنوانے اور آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے آئے ہیں، ہم ہسپتال اور سکولز، کالجز بنوانے آئے ہیں،  وعدہ ہے جب تک یہاں ترقی نہیں آئے گی آرام سے نہیں بیٹھیں گے،  آدھے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان جھوٹا ہے، عمران خان کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کسان کو ترقی دینی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے، عوام وعدہ کریں، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔