اسلام آباد(صباح نیوز)کورونا کی چھٹی لہر جاری ہے ، کورونا سے گذشتہ24 گھنٹوں میں 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔