سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم ڈینگی وائرس کا شکار


اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظہر عالم ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

سپریم کورٹ بار نے جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں ہونے والا فل کورٹ ریفرنس پر دیا جانے والا عشائیہ بھی منسوخ کردیا گیا۔

جسٹس مظہر عالم 13 جولائی کو ریٹائر ہوں گے جبکہ عید کی چھٹیوں کے باعث ریفرنس جلد رکھا گیا تھا لیکن ڈینگی میں مبتلا ہونے اور ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث عشائیے کو منسوخ کیا گیا۔

جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کل شیڈول تھا تاہم اب مکمل صحت یابی کے بعد عشائیہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔