کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کی لوکیشن ٹریس


اسلام آباد(صباح نیوز)نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کی لوکیشن ٹریس ہو گئی۔

کوہ پیما شہروز کاشف کے والد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہروز ساتھی فضل علی کے ساتھ کیمپ تھری کی طرف آرہے ہیں، دونوں اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ شب اپنے ویڈیو بیان میں شہروز کاشف کے والد نے اپنے بیٹے کو ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان کے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

ویڈیو پیغام میں ان کے والد نے کہا تھا کہ شہروز نے کنچن جنگا دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد یہ کامیابی فوج کے شہدا کے نام کی تھی، وہ صرف 20سال کی عمر میں اتنے بڑے بڑے کارنامے سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکا ہے، آپ لوگ پلیز اسے ریسکیو کرنے کا آپریشن کریں۔