کورونا کی لہرمزید تیز،2اموات ،650نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے سبب چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید  2افراد دم توڑ گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 16 ہزار 755 ٹیسٹ کئے گئے۔ 650نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق 138 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔