کولمبیا،بل فائٹنگ مقابلے میں شائقین کا اسٹینڈ گر گیا، 4 ہلاک،300 سے زائد زخمی


بگوٹا(صباح نیوز) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل ایسپنل شہر میں ہونے والے بل فائٹنگ کے مقابلے میں حادثے کے بعد علاقائی گورنر نے میڈیا پر 4 افراد کے فوری ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 منزلہ لکڑی سے بنا ہوا اسٹینڈ شائقین سے مکمل بھرا ہوا تھا جو اچانک زمین پر آگرا۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق قریبی اسپتالوں میں 300 سے زیادہ افراد کو  طبی امداد دی گئی جن میں سے 4 فراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حکام کے حادثے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔