وزیر اعظم کی یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر شیڈ اور واٹرکولر لگانے کی ہدایت


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے عوامی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر فوری طور پر شیڈ اور واٹر کولر لگانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کے مطابق یہ قدم یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر لائنوں میں کھڑے لوگوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹورز کے باہر شیڈ اور واٹر کولرلگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خاص طور پر شدید گرمی میں شیڈ اور پانی کی دستیابی سے صارفین کو ریلیف ملے گا