رانا شمیم کو بطور جج دی گئیں مراعات واپسی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف کارروائی اور بطور جج دی گئیں مراعات واپسی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کردی گئی۔ ، درخواست اسلام آباد کے وکیل چوہدری محمد اکرم ایڈوکیٹ نے دائر کی، جس میں سیکرٹری قانون ۔

سیکرٹری داخلہ اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی دے کر بطور سابق جج اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، اور رانا شمیم آرٹیکل 5 کے مرتکب ہوئے، ان کا جھوٹا بیان حلفی نہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ کو بدنام کر رہا ہے بلکہ عدلیہ اور ریاست کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سے ان کو دی گئی بطور جج مراعات واپس لی جائیں اور قومی خزانے میں جمع کروائی جائیں ، وزارت داخلہ کو رانا شمیم کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے