مقبوضہ کشمیرمیں 116دنوں بعد کورونا کیسز کی تعداد 50سے زیادہ


سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ بدسطور جاری ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 10ہزار 332ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1مسافر سمیت مزید 54افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

اس سے قبل یکم مارچ کو جموں و کشمیر میں 55افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ 54ہزار 677ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے.۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4755بنی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے 14اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں54افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں جموں میں36جبکہ کشمیر میں 19افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔

کشمیر صوبے کے 7اضلاع جن میںبارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ، کپوارہ، بانڈی پورہ، کپوارہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 19افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں سرینگر میں16، گاندربل میں2اور پلوامہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 922ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 7اضلاع جن میںادھمپور، راجوری، کٹھوعہ، کشتواڑ، پونچھ، سانبہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں35افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جن میں جموں ضلع میں 31، ڈوڈہ میں2 جبکہ رام بن میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 755ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2330بنی ہوئی ہے