اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے ،مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 435نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی۔
گزشتہ روز 13 ہزار 644 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد 435 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق مزید 1 کورونا کا مریض انتقال کر گیا، جبکہ 87 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔