پاکستان کی معاشی پالیسی کی مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے،پروفیسر خورشید احمد


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے معاشی پالیسی کی  تبدیلی کی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی  کے زیر اہتمام ملک کو درپیش معاشی بحرانوں بارے مشاورتی اجلاس کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں پروفیسر خورشید احمد نے کہاکہ پاکستان سنگین معاشی بحران کا شکار ہے۔ ملک کے ہر شعبے میں تنزلی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے معاشی مسائل کئی سالوں سے ہیں ۔ ان مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے نئی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے۔ پروفیسر خورشید احمد ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں وہ  ان دنوں بیمار بھی ہیں۔