پروفیسر محمد ابراہیم کی والدہ،غضنفر حسین آصف کی بیٹی کی وفات پر دردانہ صدیقی کی تعزیت


کراچی(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان کی والدہ محترمہ بنوں میں قضائے الہی سے وفات پا گئیں ،جبکہ جماعت اسلامی لا ہور کے آڈیٹر سید غضنفر حسین آصف اور نائب ناظمہ وسطی پنجاب شہ روز غضنفر کی بیٹی  ،سید ثمر زیدی کی اہلیہ، رکن جماعت اور جے آئی یوتھ کی متحرک رکن تحریم شاہ لاہور میں ڈینگی کی وبا کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں ۔

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین  جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اس دکھ  اور غم کے موقع پر ان سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین سے راضی ہو جائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں  اور لواحقین کو صبر دیں۔

جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، عنائت جدون ‘ ڈاکٹر حمیرا طارق، عطیہ نثار، معتمدہ تسنیم معظم نگراں میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمہ داران نے بھی نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان کی والدہ محترمہ اور جماعت اسلامی لاہور کے آڈیٹر سید غضنفر حسین آصف کی بیٹی  ،سید ثمر زیدی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔