دبئی(صباح نیوز)دبئی میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کے لیے 21 دن قرنطینہ میں رہنا لازمی قرار دے دیا گیا ۔
دبئی کی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا جبکہ ہدایات میں کہا گیا کہ معمولی علامات اور اچھی صحت والے متاثرہ افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کی اجازت ہو گی۔لیکن ایسے مریض جن کے جسم کا 30 فیصد سے زائد حصہ منکی پاکس سے متاثر ہو اور بخار بھی 101 سے زیادہ ہو تو انہیں ہسپتال میں رہنا ہو گا
اس کے علاوہ حاملہ خواتین، چھ سال سے کم عمر بچے، 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور دوسری بیماری میں مبتلا مریضوں کو بھی ہسپتال میں رکھا جائے گا جب تک وہ صحت یاب نہ ہو جائیں۔